Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائےگاوزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر تک پاکستان پہنچ رہاہےپی ٹی آئی کے احتجاج کےحوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائےگامحسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہے اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو، موبائل فون سروس چل رہی ہے، ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہےان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیض آباد سے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *