Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

پاکستانعمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی انہوں نے خطاب بھی کیاعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک خان (عمران خان) ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گےبشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہےان کا کہنا تھا مجھے امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے، بشریٰ بی بی نے اپنے مختصر سے خطاب کے آخری میں نعرہ بھی لگایابعد ازاں بشریٰ بی بی ہزارہ انٹرچینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیاخیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روز صوابی سے شروع ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، احتجاجی قافلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *