Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ویرات کوہلی نے سنچریوں کی سنچری بناکر اہم سنگ میل عبور کر لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ویرات کوہلی نے سنچریوں کی سنچری بناکر اہم سنگ میل عبور کر لیا

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرلی انہوں نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے عبور کیا ۔۔ وہ مجموعی پروفیشنل کرکٹ میں 100 سنچریان بنانے والے دنیا کے واحد متحرک اور مجموعی طور پر 37 ویں کرکٹر ہیں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں ویرات کوہلی نے 143 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کے پروفیشنل کیرئیر کی 100 ویں سنچری تھی جس میں سے 81 سنچریاں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائی ہیں ویرات کوہلی کے اس ریکارڈ میں 37 فرسٹ کلاس، 54 لسٹ اے اور 9 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں شامل ہیں ویرات کوہلی 100 سنچریاں بنانے والی دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔ بھارتی بیٹر سو سنچریاں بنانے والے اس وقت واحد متحرک کرکٹر ہیں۔ آخری مرتبہ 100 سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں عبور کیا تھاانگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ پاکستان کے ظہیر عباس پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے 127 سنچریاں اسکور کیں ویرات کوہلی سے قبل اس فہرست میں شامل واحد انڈین سچن ٹنڈولکر نے 142 پروفیشنل سنچریاں بنائی ہیں واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 522 رنز درکار ہیں، جب کہ آج کھیل کا تیسرا دن ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *