پاکستانجن کی ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے، آئی جی اسلام آباد
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے اورشرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہےآئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہےانہوں نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے، شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہےآئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیےخیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں
جن کی ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے، آئی جی اسلام آباد

Leave a Reply