Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے 4 ہفتے قبل مذاکرات کی جو پیشکش کی وہ واپس نہیں لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے 4 ہفتے قبل مذاکرات کی جو پیشکش کی وہ واپس نہیں لی

اسلام آباد- وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کو جو تجویز دی گئی تھی عمل ہوتا تو ان کے لیے بہتر تھا، وزیراعظم نے چار ہفتے قبل مذاکرات کی پیش کش کی وہ واپس تو نہیں لی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھا ہے، یہ تجویز پر رک جاتے تو ایک عمل شروع ہوجاتا، باقی چیزیں بھی لائی جاسکتی تھیں رانا ثنا اللہ نےکہا کہ وزیراعظم نے چار ہفتے قبل غیرمشروط مذاکرات کی پیش کش کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا گیا ہے، ٹھیک ہے ڈی چوک پہنچ گئے ہیں اس سے پہلے بھی 126 دن وہاں بیٹھے رہے ہیں، ڈی چوک میں بیٹھنے کی ایک قیمت ہے زیادہ دیر اس تعداد میں نہیں بیٹھ سکتےان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام ہے کہ ان کو دھرنے کے لیے لاشوں کی صورت میں ایندھن نہ ملے، یہ بھی نہیں ہونا چاہیےکہ سمجھیں کہ آرام سے ڈی چوک آگئے، تھوڑا بہت ہنسی مذاق ہونا چاہیے، ان کا ایک ٹارگٹ ڈی چوک پہنچنا تھا دوسرا لاشوں کا ہے جس میں ہمیں محتاط رہنا چاہیےان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی لیڈر یا وزیراعظم نے کرنا ہے، وزیراعظم نے چار ہفتے قبل مذاکرات کی پیش کش کی وہ واپس تو نہیں لی رانا ثنا اللہ نےکہا کہ بعض اوقات کوشش کے باوجود چیزیں اس طرح نہیں ہوپاتیں جیسے سوچا گیا، اب یہ آکر بیٹھ گئے ہیں تو ان کو یہاں پوری طرح الجھانا اور تھکانا بھی چاہیے، یہ ڈی چوک پہنچ گئے تو اب آگےکیا ، اب یہاں بیٹھنے سے کیا حاصل ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی تو حکومت سے بات کرنےکو تیار نہیں، عمران خان کو کیا ڈی سی نے نظربندکیا جو وزیراعظم رہا کریں؟ عمران خان پر مقدمات ہیں عدالت نے ضمانت منظور کرنی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *