Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی امین، بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رات کہاں قیام کیا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی امین، بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رات کہاں قیام کیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کی بہن مریم وٹو اور سیکرٹری پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور ہو گئےاسلام آباد پولیس کے آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ایک ہی گاڑی میں فرار ہو کر خیبر پختونخوا فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم رات دیر گئے بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں، بعدازاں ان کی جانب سے ایک اور بیان سامنے آیا کہ بشریٰ بی بی کے پختونخوا پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم رات سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہےدوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور محفوظ ہیں تاہم انہوں نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ دونوں اس وقت کہاں ہیں اب پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ میں ہیں اور دونوں صبح 11 بجے پریس کانفرنس کریں گےعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے رات سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں قیام کیا- ذرائع
اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کے بھائی تیمور سلیم نے تصدیق کی کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ چکے ہیں تیمور سلیم خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پہنچے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے رات کو سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں قیام کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی ان کے ساتھ موجود تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *