Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہونےو الے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا پہنچ گئے تاہم اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتاروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخاندانی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھی خیبرپختونخوا پہنچنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں ادھر حکومتی وزرا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں فرار ہو گئے تھے لیکن متعدد مظاہرین گرفتار ہوئے ہیں، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے تمام علاقوں سے مظاہرین غائب ہوچکے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں، کنٹینر ، رکاوٹیں ، پولیس اور سکیورٹی فورسز موجود ہیں خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھےذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلی امین کس طرف گئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں جناح ایونیو سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئےپولیس ذرائع کے مطابق پولیس علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی روکنے میں کامیاب، ہوگئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *