Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کابینہ کے نامزد افراد کو بم حملوں کی دھمکیاں ملنے لگیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کابینہ کے نامزد افراد کو بم حملوں کی دھمکیاں ملنے لگیں

واشنگٹن- نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اور کچل دینے کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ اور وائٹ ہاؤس میں اپنی ٹیم کے لیے جن افراد کو نامزد کیا ہے ان میں سے بیشتر افراد کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کم از کم 9 افرد کو بم حملوں یا کچل دینے کے واقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہےجن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاؤسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے ان کی حفاظت یقینی بنائی جائےانہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی مثال ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *