Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوشش پر پیوٹن نے دھمکی دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوشش پر پیوٹن نے دھمکی دیدی

ماسکو- روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوشش پر دھمکی دے دی غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ جس ملک کے ساتھ ہم جنگ میں ہیں اگر وہ جوہری طاقت بن جاتا ہے تو ہم اس صورت میں اپنے تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گےانہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تباہی کے تمام ذرائع روس کے لیے دستیاب ہیں اور ہم ان کی ہر حرکت پر نظر رکھیں گےپیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری طور پر کوئی کسی چیز کو منتقل کرتا ہے تو اس کا مطلب ان تمام عدم پھیلاؤ کے وعدوں کی خلاف ورزی ہو گی جو انہوں نے کیے ہیں روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے جوہری ہتھیار بنانا عملی طور پر ناممکن ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ وہ کسی قسم کا ’ڈرٹی بم‘ بنا سکے جو ایک روایتی بم ہے جو تابکار مواد سے لیس ہے، اگر ایسا ہوا تو روس مناسب جواب دے گاواضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ کچھ نامعلوم مغربی حکام نے مشورہ دیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین کو جوہری ہتھیار دے سکتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *