Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان قصوروار ہیں، عدالت نے ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان قصوروار ہیں، عدالت نے ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا اے ٹی سی جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنےکا سوچ نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں عدالتی فیصلے میں لکھا ہے پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے، مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا
انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی اسپیشل پراسکیوٹر نے دلائل دیئے جناح ہاؤس میں آگ سے قیمتی سامان جل گیا، سرکاری وکیل کے مطابق 50 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا جن سے پیٹرول بم اور لاٹھیاں برآمد ہوئیں، باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا، عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کرتی ہے یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی تھیں، جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں فیصلہ سنایا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *