صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق واقعہ علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئےجاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے جبکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی
لکی مروت میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

Leave a Reply