Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں صوبائی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئےکہا کہ اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے،اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار ہو کر آئیں گے، پھر بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کا مقصد حاصل کر کے ہی دم لیں گے، ہمیں عمران خان کی رہائی چاہیے اور جلد سے جلد چاہیے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پر امن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا ان کا کہنا تھا کہ ایک پر امن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے نکلتی ہے، پر امن احتجاج کے شرکاء پر گولیاں برسانا شروع کر دیا جاتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کرسیوں والے نہیں ہیں،گورنر راج لگانا ہے تو لگاؤ، کیا ہمارا خون سفید ہے ، دہشت گردی کا مقابلہ ہم کریں،گورنر ہاؤس سے ڈراتے ہو، چیلنج دیتا ہو ں کہ لگاؤ گور نر راج علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے چوکوں پرمجھ پر فائر کیے گئے، عمران خان نے حکم دیا کہ ڈی چوک پہنچیں، ہم پر براہ راست کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے، چائنا چوک اور ڈی چوک میں فائرنگ کی گئی، اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیں انقلاب لانا ہوگا، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *