Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق، دلہن کو بچا لیاگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق، دلہن کو بچا لیاگیا

گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں کارنہر میں گرنے سے دلہا اور سالی جاں بحق ہو گئے جبکہ دلہن سمیت 3 خواتین کو بچا لیا گیاسرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں شادی کی خوشیوں والا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جب دلہا راجا اسامہ ولیمے کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھادلہے کے ساتھ گاڑی میں اس کی سالی اور مزید 3 خواتین سوار تھیں کہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دلہن سمیت 3 خواتین کو بچا کر باہر نکالا جبکہ دلہے اور سالی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیاشادی کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے جانیوالی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق
دوسری جانب حیدرآباد کے قریب ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی فائرنگ کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی آرٹسٹ تھی اور تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے گئی تھی کہ فائرنگ کی زد میں آگئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *