Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملے، اے ایس آئی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملے، اے ایس آئی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملوں میں ایک اے ایس آئی شہید جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق تحصیل پہاڑپورمیں پل کے قریب گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئےدوسرے واقعے میں درابن چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہےخیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا سے ملحقہ پنجاب کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد دہشتگردوں نے جدید اسلحےکے ساتھ اچانک حملہ کردیا تھا۔ دہشتگردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیاترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور اور جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئےپولیس ترجمان کے مطابق حملہ ناکام ہونے پر خوارج دہشتگرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *