Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو: واوڈا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو: واوڈا

اسلام آباد- ‏سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران خان کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہوایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں، یہ وہی پروپیگنڈا مہم ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہوگاسابق وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ایکس پوسٹ آگ لگانے کے لیےلکھی گئی، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھی کیونکہ عمران خان خود اپنا ایکس ہینڈل نہیں چلا رہےفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *