Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنا یا میسجز بھیجنا اب ہو جائے گا ممکن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنا یا میسجز بھیجنا اب ہو جائے گا ممکن

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر بھی کالز اور ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گےجی ہاں واقعی گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ جیمنائی کی مدد سے آپ فون کو ان لاک کیے بغیر کال کرسکیں گے یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جیمنائی میں ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہےیہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے جو جیمنائی ایپ میں فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنے یا میسجز بھیجنے کے آپشن کو ان ایبل کرسکتے ہیں
اس اپ ڈیٹ کا مقصد جیمنائی ایپ کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو فون ان لاک کیے بغیر کرنا آسان بنانا ہےاس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے اکتوبر 2024 میں بتایا گیا تھااس وقت اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیمنائی لائیو کے لیے اس فیچر پر کام کیا جارہا ہےابھی یہ واضح نہیں کہ تمام صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگایہ واحد فیچر نہیں جو جیمنائی کا حصہ بنایا جا رہا ہےاس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے مخصوص فائلز، ریکارڈنگز اور تصاویر کو تلاش کر سکیں گےواضح رہے کہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا ہب بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے دیگر اے آئی اسسٹنٹس سے بہتر بنایا جاسکے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *