Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ کیلئے نصب مشین 2 سال سے خراب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ کیلئے نصب مشین 2 سال سے خراب

راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لیے نصب مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہے ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن پر اسکیننگ مشین کی خرابی کی رپورٹ سیکورٹی اداروں کو بھی دی گئی ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ اسٹیشن پر سکیورٹی کا مؤثرنظام ہے، اسکیننگ مشین کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سےکی جارہی ہے جب کہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں ریلوے حکام نے کہا کہ اسکیننگ مشین کی مرمت کرکے اسے بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گاخیال رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *