Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بل گیٹس کے بچپن کی وہ عادت جس نے انہیں ارب پتی بنانے میں مدد فراہم کی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بل گیٹس کے بچپن کی وہ عادت جس نے انہیں ارب پتی بنانے میں مدد فراہم کی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر ان کے خیال میں اگر وہ موجودہ عہد میں پرورش پاتے تو زیادہ امکان یہی تھا کہ وہ زندگی میں ناکام ہو جاتے بل گیٹس نے زندگی میں کامیابی کی وجہ بننے والی عادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد کے بچے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے باعث اپنی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے بتایا کہ اگر ایک عادت ان کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو وہ کبھی 3 ہزار ارب ڈالرز اثاثوں کی مالیت کمپنی مائیکرو سافٹ کی بنیاد نہیں رکھ پاتے انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے
اسی طرح وہ مطالعہ کرتے تھے اور گھنٹوں اپنے کمرے میں بہت گہرائی میں جاکر سوچتے تھے بل گیٹس نے بتایا کہ ‘جب میں بیزاری یا تھکاوٹ محسوس کرتا یا لوگوں کے رویے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوتا تو میں اپنے کمرے میں بند ہوجاتا اور خود کو گھنٹوں تک کتابوں یا آئیڈیاز میں گم رکھتا’ ان کا کہنا تھا کہ ‘فارغ وقت کو گہری سوچ اور سیکھنے کے لیے استعمال کرنے سے میں وہ بنا جو میں آج ہوں’ انہوں نے کہا کہ ‘یہ بعد کی زندگی میں میری کامیابی کے لیے اہم ترین عادت ثابت ہوئی’ بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے ایک کتاب The Anxious Generation کو پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے کس طرح بچوں کے دماغوں کو بدل دیا ہے بل گیٹس کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی کھیل کود سے بھرپور بچپن سے تخلیقی انداز سے سوچنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت مسلز کی طرح ہے اور سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث اسے بہتر بنانا مشکل ہو جاتا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *