Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا خط میں وزیر اعلیٰ نے بے بنیاد انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے مقدمات اور پختون مزدوروں کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیااپنے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ افراد، جو عموماً کم اجرت والے کاموں میں مصروف ہیں، حالیہ پرامن سیاسی احتجاج کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنے ہیں، خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائےخط میں علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں اکثریتی طاقت کے بجائے ضروری ہے کہ سیاسی معاملات کو پرامن اور تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائےگنڈاپور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان “جعلی ایف آئی آرز” کو ختم کریں اور غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیے گئے افراد کو فوری رہا کریں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *