Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا

غزہ میں جنگ بندی کیلئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی کوشش شروع کردیں خبرایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے غزہ جنگ کے معاملے پر نومبر میں قطر اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اشارہ ملتا ہے کہ ملاقات کے نتیجے میں قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا ہےخبر کے مطابق امکان ہے کہ حماس کے مذاکرات کار بات چیت کے نئے دور کی سہولت کیلئے دوحہ واپس جائیں گےواضح رہے کہ نومبر 2024 کے آغاز میں برطانوی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کو ملک بدر کیا جائے جس پر قطر نے حماس قیادت کو بھی امریکی مطالبے سے متعلق آگاہ کردیا تھابعد ازاں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دوحا میں فلسطینی عسکری تنظیم حماس کا سیاسی دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا ہے ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ حماس کا دفتر غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، ظاہر ہے جب ثالثی کا عمل نہ ہو تو دفتر کا کوئی خاص کردار نہیں رہتا قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا میں حماس کے دفتر کی مستقل بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ہوا تو آپ کو براہ راست ہم ہی آگاہ کریں گے اسے میڈیا کی قیاس آرائیوں کا حصہ نہیں ہونا چاہیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *