Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7 ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7 ریکارڈ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈجبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا امریکی حکام کی جانب سے زلزلے کے ساتھ ہی کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی بعد ازاں سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی تاہم افٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا تھا غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہو گیا جس کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں امریکی پاور آؤٹریج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد 99 ہزر صارفین میں سے 10 فیصد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ریاست کیلیفورنیا کے سینیٹر مائک مک گوائیر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی آپریشن کیلئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے جو ہمبولڈٹ اور ڈیل نور کاؤنٹی کے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم کا کہنا تھا کہ ریاستی ایمرجنسی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، اور ریاستی سطح پر امدادی سرگرمیوں کیلئے آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات یا اموات سے متعلق تاحال ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، اب تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *