Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانوی وزیر اعظم نے حکومتی پیشرفت کے تعین کیلئے چھ اہداف مقرر کر دیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانوی وزیر اعظم نے حکومتی پیشرفت کے تعین کیلئے چھ اہداف مقرر کر دیے

برطانیہ کے وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے حکومتی پیشرفت کے تعین کیلئے چھ اہداف مقرر کر دیےانتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اور وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے 5 ماہ بعد کئیر اسٹارمر نے اپنی حکومت کیلئے واضح اہداف مقرر کیے ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ ان اہداف کے معیار پر ووٹر ان کی حکومتی کارکردگی اور کامیابی کو پرکھ سکیں گےبرطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹرز سے کیے گئے وعدوں کے تحت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ اہداف کے تحت اگلے پانچ سالوں میں انگلینڈ میں 15 لاکھ نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے اور کم از کم 150 بڑے اقتصادی منصوبوں کی تیزی سی اجازت دی جائے گی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے مریض علاج کیلئے 18 ہفتوں سے زیادہ انتظار نہیں کریں گے وزیراعظم کے اہداف کے تحت شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے انگلینڈ اور ویلز میں 13 ہزار اضافی پولیس افسران، پی سی ایس اوز اور اسپیشل کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے وزیراعظم نے مائیگریشن کم کرنے کو اپنا فرض قرار دیا لیکن اس حوالے سے ہدف مقرر کرنے سے گریز کیا رپورٹ کے مطابق اسٹارمر کی جانب سے اہداف کا تعین دراصل برطانیہ کے اگلے عام انتخابات تک ووٹرز کے حمایت برقرار رکھنے کیلئے ایک اقدام ہے تاہم اسٹارمر حکومت کے عہدیداروں نے ترقی کے اہداف کو اگلے الیکشن کی تیاری سے جوڑنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے اسٹارمر کے حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ترقی کے اہداف اگلے الیکشن میں کامیابی کی تیاری نہیں بلکہ گزشتہ سالوں میں ہونے والی غلط اقدامات کو درست کرنے کیلئے کی گئی ایک کوشش ہیں، اور برطانوی ووٹر ناقابل اعتماد سیاست کے تجربے سے گزرنے کے بعد اسے بہتر طور پر سمجھتے ہیں دوسری جانب حزب اختلاف کی کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی جانب سے اعلان کردہ اہداف پر تنقید کرتے ہوئے اسے لیبر پارٹی کی ڈیسپریشن کی ایک علامت قرار دیا کنزرویٹو رہنما الیکس برگارٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبر پارٹی کے حالیہ اعلانات ایک اور اشارہ ہیں کہ ان کی گاڑی سڑک سے اتر کر ہچکولے کھا رہی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *