Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع

دبئی- چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا گزشتہ روز پاکستان کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا نئے فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے بلکہ یہ میچز کسی تیسرے مقام پر ہوں گے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جو ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گاخیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *