Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قتل کا معاملہ پراسرار ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قتل کا معاملہ پراسرار ہوگیا

امریکا میں ملٹی نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامپسن کے قتل کا معاملہ پراسرار ہوگیا ہےبرائن تھامپسن کو بدھ کے روز نامعلوم مسلح شخص نے نیو یارک کے ہلٹن ہوٹل کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے نیویارک پولیس نے قتل کی واردات کو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ قرار دیا ہے لیکن قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم سوشل میڈیا پر ممکنہ محرکات کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، جن میں ذاتی دشمنی، کارپوریٹ انتقام اور کمپنی کی متنازع پالیسیوں کا ذکر شامل ہےتحقیقات کے دوران گولیوں کے خول پر ملنے والے پراسرار الفاظ نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے امریکی میڈیا کے مطابق گولیوں کے خول پر لکھے گئے الفاظ تھے، deny، defend اور depose، بعض لوگوں کے خیال میں ان الفاظ کا اشارہ برائن تھامپسن اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف کمپنی کے لاکھوں ڈالرز کے شیئرز خُرد برد کرنے کے مقدمے سے ہوسکتا ہےFBI کے سابق سینیئر اہلکار کے خیال میں قتل کی ایک اور وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کمپنی کی انشورنش کلیمز مسترد کرنے کی 32 فیصد شرح بقیہ بیما کمپنیوں سے دو گنا زیادہ ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *