Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشار حکومت کا خاتمہ: 18 سال کی عمر میں شامی جیل میں جانے والا لڑکا 57 سال کی عمر میں جیل سے باہر آیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشار حکومت کا خاتمہ: 18 سال کی عمر میں شامی جیل میں جانے والا لڑکا 57 سال کی عمر میں جیل سے باہر آیا

شام میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے حکومت کا کنٹرول سنبھالنے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد سیاسی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اس حوالے سے برطانوی اخبار نے 39 سال سے شامی جیل میں قید ایک سیاسی قیدی کی رہائی کا واقعہ رپورٹ کیا ہے برطانوی اخبار کے مطابق شمالی لبنان میں رہنے والے معمر علی نے اپنے بڑے بھائی علی حسن کو 39 سال تک مختلف جیلوں میں تلاش کیا لیکن اب انہیں اس حوالےسے ایک اچھی خبر ملی ہے علی حسن کو 1986 میں شامی فوجیوں نے شمالی لبنان میں ایک چیک پوائنٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کی عمر اس وقت 18 سال تھی اور وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے، گرفتاری کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا معمر علی نے تین دہائیوں تک شام کے مختلف سکیورٹی مراکز میں اپنے بھائی کو تلاش کیا لیکن ہر جگہ متضاد معلومات ملتی رہیں۔ معمر نے بتایا کہ انہوں نے شام کے ہر کونے میں اپنے بھائی کا پتا لگانے کی کوشش کی، ایک دن کہا جاتا کہ وہ جیل میں ہیں، دوسرے دن انکار کر دیا جاتا آخری بار انہیں اپنے بھائی کے بارے میں 2011 میں اطلاع ملی تھی کہ وہ دمشق میں ایک فوجی سکیورٹی مرکز میں قید ہیں، لیکن شام کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد ان کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *