Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
17 دسمبر کو اگر اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا- فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

17 دسمبر کو اگر اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا- فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر اتحاد المدارس کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل دیں گے اور 17 دسمبر کو اگر اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا پشاور میں اسرائیل مردہ باد کانفرس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنگ عظیم اول میں مغربی دنیا نے کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا، افغانستان اور عرب دنیا کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، امریکا اور مغربی دنیا انسانیت کےقاتل ہیں، ہم نے اس خطے میں انسانیت کو شعور دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں؟ ہم پاکستان کے تحفظ اور استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان اگرریاست ہے تو عوام کی بنیاد پرہے، پارلیمنٹ میں ہم چھوٹی سے پارلیمانی قوت ہیں لیکن ہماری پارلیمانی قوت کوچھوٹاکیاگیاان کا کہنا تھاکہ پہلے 26 ویں آئینی ترمیم ہم سے چپھائی گئی، دینی مدارس کے بل کا ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا ، بل اسمبلی میں آیا تو کچھ قوتوں نے اسے رکوا دیا، یہ سمجھتے ہوں گے کہ مولوی تھک جائیں گے، بل پربلاول بھٹو کےساتھ کراچی میں اتفاق ہوگیا تھا، وزیراعظم شہبازشریف سے بھی بل پر بات کی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے بھی کہاکہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ حکومتی اتحادیوں کی رضامندی سےبل پاس ہوا لیکن آپ نے بل پر دستخط نہیں کیے، میرے گھر پر ایک ماہ تک میٹنگز کی گئیں، نوازشریف اوربلاول کے ساتھ 5،5 گھنٹے میٹنگ میں بل پر اتفاق رائے ہوا، سینیٹ میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ سمیت سب نے زرداری کی نگرانی میں بل کو ووٹ دیا، دونوں ایوانوں نے بل کے حق میں ووٹ دیے تو ایوان صدر نے بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *