2025 کا آغاز ہونے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کے پین ٹون کلر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے 2025 کے رنگ کا اعلان کر دیا ہے اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کے لیے ایک رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور 2025 کے لیے اس نے بھورے یا براؤن رنگ کے ایک شیڈ انتخاب کیا ہے اس رنگ کو Mocha Mousse کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے گرمجوشی کا احساس ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسا گرمجوش احساس دلانے والا بھورا رنگ جو چاکلیٹ اور کافی میں نظر آتا ہے اور اس سے ہمارے اندر سکون بڑھتا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ اس رنگ سے ہم آہنگی کی خواہش کو بھی تقویت ملتی ہے ماہرین نے کہا کہ اس رنگ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اس سے سکون اور سلامتی کے لیے ہمارا جذبہ بڑھتا ہے جبکہ ہم زندگی کی سادہ خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی خواہش کرتے ہیں خیال رہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 1999 سے ہر سال کے لیے رنگوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، یعنی اب اسے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رنگ کا انتخاب کرنے کے لیے سال بھر رنگوں کے ٹرینڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے ماہرین کی جانب سے سال بھر فیشن، مارکیٹنگ، سوشل میڈیا اور سیاست سمیت تمام معاشرتی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر آئندہ سال کے رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے
2025 کے رنگ کا اعلان، کیا آپ اس کو پسند کریں گے؟

Leave a Reply