Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شام میں باغیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان حالیہ جنگ میں کتنا جانی نقصان ہوا؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شام میں باغیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان حالیہ جنگ میں کتنا جانی نقصان ہوا؟

جنگوں کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک وار مانیٹرنگ ادارے نے شامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان 11 روز قبل شروع ہونے والی جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیےوار مانیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 11 روز قبل شام میں حزب مخالف کے باغیوں نے بشار الاسد حکومت کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا جس کا اختتام بلآخر شامی دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کرنے پر ہوا برطانیہ کی شام میں انسانی حقوق سے متعلق آبزرویٹری کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 27 نومبر کو آپریشن کے بعد سے اب تک 27 ہزار 910 افراد اس نئی جنگ میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں حالیہ جنگ میں جانیں گنوانے والوں میں 138 سویلینز، 380 شامی فوجی اور اس کے اتحادی جنگجو جبکہ 392 مخالف باغی گروہ کے جنگجو شامل ہیں خیال رہے کہ شام میں اسد خاندان کا پچاس سال سے زائد کا دور اقتدار ختم ہوگیا ہے، دمشق پر باغیوں کا قبضہ کرکے سرکاری ٹی وی،ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیاصدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت ایک ہفتے میں گرگئی، بشار الاسد کی ہلاکت اور گمشدگی کی خبروں کے بعد روسی ذرائع نے بشار الاسد کے ماسکو پہنچنے کا دعویٰ کیا روسی ذرائع کےمطابق روس نے معزول صدر کو اہل خانہ سمیت سیاسی پناہ دے دی ہے دوسری جانب شام میں سرکاری فوج کے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں کا سڑکوں پر جشن جبکہ صدارتی محل میں لوٹ مار بھی کی گئی جس کے بعدباغیوں نے دمشق میں کرفیو لگادیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *