Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کاکیس: زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کاکیس: زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد- سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کےکیس میں زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کےٹرائل کےکیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئےسماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جاسکتی ہے، اس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کراچکے ہیں عدالت نے لطیف کھوسہ کی جانب سے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی طبیعت ناساز ہے، خواجہ حارث کو معدےمیں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس لیے سماعت ملتوی کی جائےعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *