Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن- نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کردیا ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردینگے جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین وطن یا وہ غیر ملکی جو تعلیم کی غرض سے امریکا آتے ہیں اور پھر ان کے بچوں کی پیدائش امریکا میں ہوتی ہے تو انہیں از خود امریکی شہریت مل جاتی ہےرپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خیال میں اس قانون کو تبدیل ہونا چاہیے اور امریکا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک سخت طریقہ کار ہونا چاہیے دوسری جانب ٹرمپ مخالف امریکیوں کا خیال ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکا کے آئین کی 14 ویں ترمیم کا حصہ ہے اور اسے واپس لینا یا بدلنا مشکل ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ کوئی اچھا عمل نہیں ہوگا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *