ماسکو- روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو کا کہنا ہےکہ شام کے معزول صدربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقےسے روس منتقل کیاگیا ہےشام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی سابق صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے، روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہےاس حوالے سے نائب روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس غیرمعمولی صورتحال میں ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے، شام کے صد ربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقےسے روس منتقل کیا گیابشارالاسدکو جرائم کی عالمی عدالت کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس عالمی فوجداری عدالت قائم کرنے والے کنونشن کا حصہ نہیں واضح رہے کہ بشار الاسد نے ماسکو میں حال ہی میں 20 اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مالیت 30 ملین پاؤنڈ سے زائد بتائی گئی ہے
بشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقےسے روس منتقل کیاگیا: نائب روسی وزیرخارجہ

Leave a Reply