Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چارج شیٹ کے اکیلے ملزم فیض حمید نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی بھی ہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چارج شیٹ کے اکیلے ملزم فیض حمید نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی بھی ہیں

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک و شبہے کی گنجائش نہیں کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی جرائم میں حصہ دار تھے، ان دونوں کے مفادات ایک ہوگئے تھانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹھان لی تھی کہ فیض حمید کو ہی لائن میں لگانا ہے تاکہ آرمی چیف وہی بنیں اور پھر دس سال کا پروگرام جاری و ساری رہے وزیر دفاع نے کہا کہ اس خواب کی تعبیر کیلئے اُنہوں نے آخری کوشش 9 مئی کو کی کہ ادارے کے اندر سے کوئی ایسی بات ہو جس سے ہماری واپسی کی راہ ہموار ہوسکے انہوں نے کہا کہ جو چارج شیٹ سامنے آئی ہے اُس کے ملزم اکیلے فیض حمید نہیں، بلکہ بانی پی ٹی آئی بھی ہیں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ان کواطلاع ہے کہ فرد جرم ٹھوس شواہد پر مبنی ہے، اس کیس میں اصل کرداروں تک پہنچنا ہے جس میں سرفہرست بانی پی ٹی آئی ہیں یاد رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *