Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسٹا گرام میں ٹرائل ریلز نامی فیچر کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسٹا گرام میں ٹرائل ریلز نامی فیچر کا اضافہ

انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر ٹرائل ریلز متعارف کرایا ہےاس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے خیالات کی آزمائش اور مواد پر ابتدائی فیڈ بیک حاصل کرنا ہےاس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز ایسے اکاؤنٹس سے شیئر کرسکیں گے جو ان کے فالوورز نہیں ہوں گےیعنی انہیں اپنی ریلز کے لیے وسیع پلیٹ فارم مل سکے گا اور پھر وہ اپنے فالوورز کے لیے اسے پوسٹ کرسکیں گے
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو انسٹا گرام کے پروفیشنل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، فی الحال کچھ عام صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی حاصل ہے مگر ایسا فیچر کی آزمائش کے لیے کیا گیا ہے ٹرائل ریلز کو ابتدائی طور پر نان فالوورز کو دکھایا جائے گا جس سے صارفین کو نئے مواد کے ٰخیالات اور کارکردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا اگر ایک ٹرائل ریل کی کارکردگی اچھی رہی تو پھر صارف اسے آسانی سے اپنے فالوورز سے شیئر کرسکے گااس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یعنی ٹرائل ریل بنانے کے لیے معمول کے مطابق ریل بنانا شروع کریں اور شیئرنگ کے مرحلے سے پہلے کے تمام کام مکمل کریں شیئرنگ سے قبل ٹرائل موڈ آپشن کو ٹرن آن کریں اس کے بعد ریل کو شیئر کر دیں واضح رہے کہ ٹرائل ریل آپ کی پروفائل مین گرڈ، ریلز ٹیب یا فیڈ پر اس وقت تک نظر نہیں آئے گی جب تک آپ اسے تمام افراد کے لیے شیئر نہ کریں آپ 24 گھنٹوں میں ٹرائل ریل کے ویوز اور انگیج منٹ کی تفصیلات دیکھ سکیں گے کمپنی کے مطابق جب آپ ٹرائل ریل بنائیں گے تو 72 گھنٹوں میں اس کے ویوز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اسے خودکار طور پر آپ کے فالوورز سے شیئر کر دیا جائے گا البتہ آپ اس سٹینگ کو جب مرضی تبدیل کرسکتے ہیں انسٹا گرام نے بتایا کہ اس فیچر کی آزمائش کچھ عرصے قبل شروع کی گئی تھی اور فیڈ بیک کو مدنظر رکھ کر اس کا موجودہ ورژن متعارف کرایا گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *