Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بریک تھرو کا امکان، نبیل گبول کا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات آج سے شروع ہونے کا عندیہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بریک تھرو کا امکان، نبیل گبول کا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات آج سے شروع ہونے کا عندیہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آج سے مذاکرات شروع ہونے کا عندیہ دیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سردار نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات کے حوالے سے بریک تھرو کا امکان ہے، فریقین میں آج سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں نبیل گبول نے کہا کہ اب حکومت کی شرط ہے کہ مذاکرات پی ٹی آئی کے وکیلوں سے ہوں گے، پشاور والوں سے نہیں ہوں گے جبکہ جو پشاور میں موجود ہیں وہ کہہ رہی ہیں کہ مذاکرات ہم سے کیے جائیں
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا تاہم بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مذاکرات کی تردید کر دی تھی گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ ہم نے کمیٹی اس لیے بنائی کہ غلطیوں کو ٹھیک کریں اس کو کمزوری نہ سمجھیں، اب 9 مئی کی دھول بٹھائیں اور معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *