Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
‘تین ہفتوں میں رنگ گورا نہیں ہوا،’ صارف کی شکایت پر کمپنی کو 15 لاکھ جرمانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

‘تین ہفتوں میں رنگ گورا نہیں ہوا،’ صارف کی شکایت پر کمپنی کو 15 لاکھ جرمانہ

بھارت میں ایک صارف کی شکایت پر عدالت نے رنگ گورا کرنے والی کریم کی کمپنی پر 15 لاکھ روپے جرمانہ کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے جین نکھل نے 2013 میں شاہ رخ خان کا ایک اشتہار دیکھا جس میں وہ کمپنی کی رنگت صاف اور خوبصورت (Fair and Handsome)کرنے والی کریم کو استعمال کرتے ہوئے خوبصورت نظر آنے کو کہتے ہیں رپورٹ کے مطابق اشتہار دیکھنے کے بعد نکھل نے کمپنی کے مقرر کیے گئے وقت (3 ہفتوں) تک باقاعدگی سے کریم کو استعمال کیا مگر 3 ہفتوں بعد بھی اس کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر نکھل کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ چلاگیا بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایک طویل قانونی جنگ اور دونوں جانب سے متعدد اپیلوں کے بعد بلآخر عدالت نے 11 سال بعد نکھل کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی پر 15 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا عدالت نے کمپنی کے اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکٹ کو واضح طور پر رنگ صاف اور خوبصورت کرنے کے لیبل سے بیچا گیا مگر اس پر بہت کم اور نامکمل ہدایت دیتے ہوئے لکھا گیا کہ کریم کا 3 ہفتوں تک باقاعدگی سے استعمال رنگ کو صاف اور خوبصورت کرے گا حالانکہ کمپنی جانتی تھی کہ لکھی گئی ہدایات نامکمل ہیں اور وہ نتائج نہیں آئیں گے جن کا دعویٰ کیا جارہا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *