سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں سے 30 شکایات مسترد کردیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے شرکت کی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران آرٹیکل 209، 8 کے تحت ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم زیر بحث لائی گئیں اور سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری 2005 میں ترامیم پر بات چیت ہوئی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ اور انکوائری پروسیجر میں ترامیم کی سفارش کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور کمیٹی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے

Leave a Reply