Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افریقا میں فرانسیسی علاقے میں سمندری طوفان سے ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افریقا میں فرانسیسی علاقے میں سمندری طوفان سے ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

براعظم افریقا میں فرانسیسی جزیرے کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوٹ جزیرے پر سمندری طوفان چیدو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سیکڑوں ہے اور یہ ہزاروں تک پہنچ سکتی ہےغیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فرانس نے بحر ہند میں شدید تباہی کا شکار اپنے اس غریب سمندر پار علاقے میں امدادی ٹیمیں اور ضروری سامان روانہ کر دیا ہےفرانسیسی وزارت داخلہ نے اتوار کو کم از کم 11 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی لیکن یہ بھی کہا کہ یہ تعداد کافی زیادہ ہونے کا امکان ہےافریقا میں فرانسیسی علاقے مایوٹ کے پریفیکٹ فرانکوئیززاویر بیوول نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شاید یہ تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ جائے بلکہ ہزاروں تک بھی جا سکتی ہےبیوول کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز شدید سمندری طوفان نے مایوٹ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس سے ہوائی اڈے، عوامی اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، کئی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہےانہوں نے مزید کہا کہ یہ مایوٹ سے گزشتہ 90 سالوں کے دوران ٹکرانے والا بدترین طوفان تھا، طوفان کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم کرنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *