بشکیک- کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو برطرف کر دیاکرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو برطرف کر دیا ہےتفصیل کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہےصدارتی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کرغز صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں واضح رہے کہ عقیل بیگ جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے

Leave a Reply