Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے پارٹیز میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے پارٹیز میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی

3 دہائیوں سے بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اب بالی وڈ پارٹیز میں مدعو نہیں کیا جاتا حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران منوج باجپائی نے بالی وڈ پارٹیز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتائی منوج باجپائی نے کہا کہ ’مجھےکسی سے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے لیکن میں کسی کی پارٹی میں نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے اب مدعو بھی نہیں کرتےکیونکہ انہیں احساس ہوگیا ہے کہ میں شرکت نہیں کروں گا لہٰذا دعوت کے باوجود میری غیر موجودگی انہیں ذلت اور توہین لگتی ہے اور میں اس صورتحال پر بہت خوش ہوں‘ اداکار نے کہا کہ ’برائے مہربانی مجھے کال نہ کریں کیونکہ میں رات 10 بجے تک سوجاتا ہوں اور ہمیشہ اپنی صبح کا انتظار کرتا ہوں‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *