Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز کی عدم ادائیگی پر احتجاج، اڈیالہ کا رخ کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز کی عدم ادائیگی پر احتجاج، اڈیالہ کا رخ کرلیا

خیبرپختونخوا کے سیکڑوں بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل کا رخ کرلیاراولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب بلدیاتی نمائندوں کے قافلے کو روک کر جیل کی طرف جانے سے روک دیا، ہاتھوں میں بینر اٹھائے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل روڈ بلاک کردیامظاہرین نےخیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف نعرے بازی کی اور بانی پی ٹی آئی سے مطالبات کی منظوری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیاخیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کے پی حکومت نے ان کے فنڈز تین سال سے روک رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کئی خطوط بھیجے گئے، سال 2022 میں صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ پاس کیا ترمیمی ایکٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں کے اختیارات ختم کردیے گئے، صوبائی فنانشل کمیشن ایوارڈ کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو تین سال سے ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیااحتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئی انہوں نے فنڈز اور اختیارات بحال کرنے کے وعدے کئے لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی تک اپنی آواز پہنچانے آئے ہیں مردان کے میئر نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے کہنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی وفاقی سطح پر تو قانون اور آئین کی بات کرتی ہے لیکن صوبائی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ نا انصافی کیوں کی جارہی ہے بلدیاتی نمائندوں کی قیادت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر اپنے مطالبات کیلئے احتجاج ریکارڈ کرانے آئے ہیں، صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 30 ہزار ہے، بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کرتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *