Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کے سپر اسٹار الو ارجن کے گھر پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا حملہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کے سپر اسٹار الو ارجن کے گھر پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا حملہ

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کے گھر پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے چند دن قبل الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کے پریمیئر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضہ کا مطالبہ کیا تھا۔

حملہ آوروں نے الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور گھر کے احاطے میں موجود گملے توڑ ڈالے اور ٹماٹر پھینکے۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آوروں نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور “انصاف ہونا چاہیے” کے نعرے لگا رہے تھے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد پولیس نے فوری کارروائی کی اور موقع پر پہنچ کر 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی (OU JAC) کے اراکین اس حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اس واقعے سے کچھ دیر قبل، الو ارجن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ جذبات کا اظہار ذمے داری کے ساتھ کریں اور کسی قسم کی بدتمیزی یا گالی گلوچ سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ، الو ارجن نے اعلان کیا تھا کہ وہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں گے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی خود اٹھائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *