Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور

پاکستان میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت نے تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت کا عمل جاری ہے، جس میں جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شریک ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد صدرِ مملکت دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے آرڈیننس جاری کریں گے۔ اس آرڈیننس کی تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں سامنے آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس میں جے یو آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے تاکہ ایک متفقہ حل تک پہنچا جا سکے۔

نئے آرڈیننس میں مدارس کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ڈائریکٹریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دینی مدارس کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اور محفوظ کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد دینی مدارس کی فعالیت کو قانون کے دائرے میں لاتے ہوئے ان کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *