کراچی کے 13 مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کے نتیجے میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ گلستان جوہر، سرجانی، ناظم آباد، شاہراہ پاکستان، شاہراہ فیصل اور دیگر علاقوں میں دھرنوں کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی نشاندہی کی ہے لیکن دھرنوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے جام ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک معطل

Leave a Reply