بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز بھی اس فیصلے سے آگاہ ہیں اور انہوں نے روہت شرما سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ روہت شرما اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اسے تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اب تک اس سیریز کے تین ٹیسٹ میچز کی چھ اننگز میں روہت شرما نے صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، جب کہ ایک میچ ڈرا ہو چکا ہے۔
اگرچہ روہت شرما کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کب ہوگا، اس کی تفصیل نہیں دی گئی ہے، تاہم قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Leave a Reply