Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند، موٹر وے کی متعدد شاہرائیں بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند، موٹر وے کی متعدد شاہرائیں بند

پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر وے کے متعدد مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کے سبب بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

یہ صورتحال شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، اور موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *