Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلی، قومی خزانے کی بچت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلی، قومی خزانے کی بچت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی شرائط کے مطابق اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے، اور پنشن میں سالانہ اضافہ صرف پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی، جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا۔

یہ اقدامات قومی مالیاتی اداروں کی پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم شمار کیے جا رہے ہیں اور سرکاری افسران کے لیے پنشن کے طریقہ کار کو مزید شفاف اور مستحکم بنانے کی کوشش ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *