کراچی، جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 270 ریکارڈ کیا گیا، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرِ قائد کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
اسی دوران، لاہور کا اے کیو آئی لیول دن 11 بجے کے قریب 221 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودگی کے بڑھتے ہوئے اس سطح کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، تاکہ وہ اس شدید فضائی آلودگی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave a Reply