پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح اس میچ میں بھی جنوبی افریقا کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ میچ کے آغاز میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 194 رنز بنا سکی اور پہلی اننگز میں آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد پاکستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے، اور 57 رنز کی برتری حاصل کی، تاہم جنوبی افریقا نے اس برتری کو بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے شان مسعود نے شاندار 145 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ بابر اعظم نے 81 اور آغا سلمان نے 48 رنز بنائے۔ پاکستان نے چوتھے دن 213 رنز ایک وکٹ سے اپنی اننگز شروع کی۔ نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی اننگز میں شان مسعود کی 145 رنز کی اننگز نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے بعد محمد رضوان اور آغا سلمان نے 88 رنز کی شراکت داری کی، جس کے ذریعے پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کا موقع ملا۔ تاہم، دونوں کھلاڑی بالترتیب 41 اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ عامر جمال بھی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور پاکستان کی پوری ٹیم 478 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا کو 58 رنز کا ہدف ملا، جسے انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ جنوبی افریقا کے بیڈہنگم نے 44 اور مارکرم نے 14 رنز بنائے، اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو فتح دلا دی۔
جنوبی افریقا کے کھلاڑی راین ریکلٹن کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 259 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے۔ مارکو ینسین کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے فتح پائی، جس کے نتیجے میں انہوں نے سیریز اپنے نام کر لی۔

Leave a Reply