سعودی عرب کے شہر رابغ کے ساحل پر بحیرہ احمر سے نمودار ہونے والا بگولا خوف کا باعث بن گیا، جب اس نے ساحل کے قریب پہنچ کر سمندر کی لہریں بلند کر دیں۔ اس قدرتی آفت کو دیکھ کر مقامی افراد خوف زدہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بگولا زمین سے ٹکرا کر ختم ہوگیا، اور خوش قسمتی سے اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم، اس واقعے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا، کیونکہ بگولا ایک طاقتور قدرتی مظہر ہے جو سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

Leave a Reply