Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر اوآئی کو سراہتے ہیں: اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر اوآئی کو سراہتے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے اصولی موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
وہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت کو بھی سراہا۔
دونوں فریقین نے غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK)، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *